جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرانے کے باوجود سیمی فائنل سے باہر

شارجہ(بی ایل ٰآئی)ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کو ہرانے کے باوجود جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔انگلینڈ کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر 12 کا میچ شارجہ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے وینڈر ڈیوسن نے 94 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا سکی۔ جیسن روئے 20 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، دیگر بیٹسمینوں میں بٹلر 26، معین علی37، بریسٹو 1، مالان 33، لیونگسٹون 28 ، ووکس 7، مورگن 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے آخری اوور میں ربادا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ تبریز شمسی اور پریٹورس نے 2.2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply