کراچی(فہیم صدیقی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی مضبوط و خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ جمہوریت پر اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت بہترین طرزِ حکمرانی ہے لیکن تاحال دنیا میں اور خصوصاً تیسری دنیا کے ممالک میں کمزور ہے تاریخ کا ماحاصل یہی ہے کہ آخری فتح عوام کی ہوگی پاکستانی عوام ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہوئی، اس کی خاطر عظیم جدوجہد اور قربانیاں دیں
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کے لیئے چیلنجز و مشکلات ختم نہیں ہوئیں ایک مضبوط جمہوری نظام و انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیئے طویل سفر باقی ہی پاکستان سمیت پوری دنیا میں دیگر چیلنجز کے علاوہ دہشتگردی اور انتھاپسندی جمہوریت کے لیئے خطرہ ہیں
مْٹھی بھر عوام دشمن قوتیں دنیا میں امن اور ترقی نہیں چاہتیں کیونکہ یہ ان کے لیئے موت ہیں پیپلز پارٹی شہید کے نظریئے اور شہید بی بی کے ویڑن کی روشنی میں پاکستان کو وفاقی جمہوری مسلم رول ماڈل ریاست بنانے کے لیئے سرگرم رہیگی اپنی شہید قیادت کی طرح اس راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔