کراچی(بی ایل ٰآئی)پراپرٹی کی خریداری بہت ہوش مندی سے کرنے والا کام ہے۔ ماضی میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ بحریہ ٹاﺅن کراچی اور ایڈن ہاﺅسنگ سکیم میں لوگوں نے بڑی تعداد میں جائیداد خریدی اور انجام کار انہیں اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ تاہم اب ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی کی طرف سے لوگوں کی آسانی کے لیے جعلی ہاﺅسنگ سکیموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایس زون کراچی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق 146ایسی سکیمیں ہیں جو جعلی ہیں اور شہریوں کو ان میں سرمایہ کاری سے منع کیا گیا ہے۔ دوسری طرف نیب کی طرف سے بھی ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سندھ بھر سے پراپرٹی میں دھوکہ دہی کے 53کیس نیب میں زیرسماعت ہیں۔ ان میں سے 44کیس کراچی میں واقع ہاﺅسنگ سکیموں کے ہیں جبکہ 9حیدرآباد، میرپور خاص اور جامشور و دیگر شہروں سے رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں۔