جعلی اور غیرمعیاری ادویات کےخاتمے کیلئےقانون سخت کرنے پرعملدرآمد شروع

لاہور (بی ایل آ ئی) جعلی اورغیرمعیاری ادویات کا قلع قمع کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ جعلی اورغیرمعیاری ادویات بنانے پر سزائیں بڑھانے کا مسودہ قانون کی صوبائی کابینہ کو منظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔ جعلی ادویات بنانے والوں کو عمر قید تک سزا اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔ غیر معیاری ادویات پر بھی چھ ماہ سے دس برس تک قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔ حکومت نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے قانون سخت کرنے پر عملدرآمد شروع کردیا۔ صوبائی کابینہ نے ڈرگ ایکٹ 1976 میں ترامیم کے مسودہ کی منظوری دے دی۔ جعلی دواؤں کے کاروبار میں ملوث افراد کو عمر قید ہو گی۔ جعلی دوائیں بنانے اور بیچنے پر 5 کروڑ تک جرمانہ بھی ہو گا، جس عمارت میں جعلی ادویات تیار ہونگی اسے بحق سرکارضبط کیا جاسکے گا۔ غیرمعیاری ادویات بنانے پر مینوفیکچرنگ لائسنس صوبائی حکومت ایک ماہ تک معطل کر سکے گی، لائسنس کی معطلی میں مزید توسیع ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی، ترمیمی مسودہ قانون کے مطابق غیر معیاری دوا بنانے پر بھی سزا اور جرمانے کی حد بڑھا دی گئی ہے۔ غیرمعیاری دوائیں بنانے پر6 ماہ سے 10سال قید کی سزا اور پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا ڈرگ ایکٹ میں ترامیم کے مسودہ قانون کو حتمی منظوری کیلئے اب پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.