جس جس کے پاس شنا ختی کا رڈ نہیں ہے وہ لو گ تیا ر ی کر لو حکو مت نے بڑا اعلان کر دیا

پشاور

دہشت گردی کے واقعات کے بعد بغیر شناختی کارڈ کے بغیر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے شناختی کارڈ نہ رکھنے کے الزامات میں کیپٹل سٹی پولیس نے چار سو جبکہ پنجاب پولیس نے ایک ہزار شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ابتدائی چھان بین کے بعد انہیں رہا کردیا جاتا ہے ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بغیر شناختی کارڈز کے اور بغیر دیگر دستاویزات کے افغان مہاجرین کے سفر پرپابندی عائدکردی گئی ہے ۔ بغیر شناختی کارڈ کے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی روٹ پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں تمام داخلی راستوں پر نابندی کی گئی ہے جہاں پر شہریوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں ۔ پشاور سے پنجاب اور سندھ جانے والی ٹرانسپورٹ کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو گاڑیوںسے اتار جارہا ہے ۔ خصو صی طور پر افغان مہاجرین کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے لئے متعلقہ حکام کی جانب ے پولیس فورس کو نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے پولیس فورس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

About BLI News 3244 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.