لندن(نیوزڈیسک) جلد پر اس طرح کے سفید نشانات بن جائیں تو انسان کافی سماجی مسائل کا شکار ہونے لگتا ہے۔اس طرح کے نشانات بننے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔آئیے آپکو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
جلد کو نقصان
اس طرح کے نشانات جلد کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔اگر جلد پر کوئی چوٹ لگے یا وہ جل جائے تو اس طرح کے نشانات بن جاتے ہیں۔اگرآپ اس طر ح کے کسی مسئلے کاشکار ہوجائیں تو جلد پر ایلوویرا جیل لگائیں۔ایلوویرا کو کاٹین اوراس میں سے نکلنے والے جیل کو جلد پر لگائیں،اس کی وجہ سے جلد کو نمی ملے گی اور اسے مزید نقصان پہنچنے کی بجائے یہ ٹھیک ہونے لگے گی۔دن میں تین بار یہ جیل لگانے سے آپکو کافی افاقہ ہوگا۔
ایگزیما اور سورائسیس
راک فیلر یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق اگر ایگزیما یا سورائسیس بڑھ جائے تو جلد پر سفید نشانات بننے لگتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری میں پروٹین زیادہ بننے کی وجہ سے سیلز متاثرہوتے ہیں میلانین کے باعث سفید نشانات بننے لگتے ہیں۔اس بیماری سے نجات کے لئے آپ ایلوویرا کو اوپر بتائی گئی ترکیب میں استعمال کرسکتے ہیں۔سیب کا سرکہ اور پانی کو برابرمقدار میںلیں اور روئی کے ذریعے جلد پر لگائیں،اس کے بعد متاثرہ جگہ پرناریل کا تیل لگائیں تاکہ جلد خشک نہ ہو۔
فنگل انفیکشن
جلد پر ہونے والی فنگل انفیکشن کی وجہ سے بھی جلد پر سفید نشانات بننے لگتے ہیں۔امریکی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ فنگس کی وجہ سے تزابی بلیچ جلد پر بننے کی وجہ سے سفید نشانات نمودار ہوتے ہیں۔امریکی ماہر جلد کے ادارے کا کہناہے کہ انٹی فنگل باڈی واش کے استعمال سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔متاثرہ حصے پر باڈی واش لگائیں اور اس کے بعد کچھ منٹوں بعد دھولیں۔اس کے علاوہ آپ اپنا انٹی فنگل باڈی واش بناسکتے ہیں،آٹھ سے 10قطرے ٹی ٹری آئل میں 30ملی لیٹر ریگولر باڈی واش ڈالیں۔اسے متاثرہ جلد پر لگائیں اور چند منٹ لگارہنے دیں۔آپ چاہیں تو ناریل کے تیل کی مالش بھی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی سیب کا سرکہ اور ایلوویرا استعمال کرسکتے ہیں۔
Vitiligo
اس بیماری میں بھی جلد پر سفیدنشانات بننے لگتے ہیں۔اس بیماری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ مدافعتی نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے جس میں یہ نارمل جلد کو سفید کرنے لگتی ہے۔اس بیماری کی صورت میں اپنے آپ کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچائیں اور ساتھ ہی سن سکرین کا استعمال کریں۔اس بیماری کا علاج ابھی تک ممکن نہیں ہے لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی جلد کو سورج کی براہ راست روشنی سے زیادہ سے زیادہ بچائیں۔
Pityriasis Alba
اس بیماری کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتالیکن ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ یہ ایگزیما کی ایک بگڑی ہوئی صورت ہے جس میں جلد سفید ہونے لگتی ہے۔ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اس بیماری کو کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو پرنم رکھیں اور اس مقصد کے لئے جلد پرپٹرولیم جیلی،ناریل کا تیل اور اسی طرح کے آئلز کا استعمال کریں۔ایلوویرا جیل بھی جلد کو پرنم رکھنے کے لئے مفید پایا گیا ہے۔
Lichen sclerosus
یہ بیماری عموماًخواتین کو اس وقت لاحق ہوتی ہے جب ان کے ماہانہ ایام رکنے کے قریب ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ مردوں میں بھی دیکھی گئی ہے۔اس بیماری میں جلد پر بننے والے نشانات تھوڑے باریک ہوتے ہیں اور خارش کرنے پر ان میں سے خون بھی نکلنے لگتا ہے۔یہ جسم میں کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں لیکن اعضاءرئیسہ کے قریب زیادہ پائے جاتے ہیں۔ان نشانات کے نمودار ہونے پر خارش کے ساتھ جلد پر درد بھی ہوتی ہے۔یہ بیماری بھی ڈاکٹروں کی جانب سے ناقابل علاج قرار دی گئی ہے لیکن اس کی شدت کو کم کرنے کے لئے جلد کو پرنم رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔