جرمن پولٹری مصنوعات پر پابندی

متعدد ملکوں کی طرف سے برڈ فلو کے باعث جرمن پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات کے بعد مختلف ممالک نے جرمنی سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جرمن حکام کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بوسنیا اور جنوبی افریقہ نے جرمنی سے پولٹری اور پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے۔ جرمنی، ہنگری اور آسٹریا سمیت آٹھ یورپی ممالک میں حالیہ ہفتوں کے دوران بطخوں اور ٹرکی کے فارمز میں برڈ فلو کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.