
پشاور( بی ایل آٸی)
دنیا کی سیر پر نکلا جرمن جوڑا خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا دیوانہ ہوگیا ہے۔
دنیا کی سیر پر نکلا جرمن جوڑا خیبر پختونخوا کی سر زمین پر قدم رکھتے ہی یہاں کے روایتی پکوانوں اور تاریخی مقامات کے گن گانے لگا ہے، ہیوی بائیک پر دنیا کے سفر پر نکلے جرمن جوڑے نے پشاور میں 7 روز قیام کیا اور پشاور کے روایتی پکوانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
جرمن خاتون سیاح لوار نے بتایا کہ ہم ہیوی بائیک پر ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور کا سفر کر چکے ہیں لیکن پشاور جیسا شہر کہیں نہیں دیکھا، تاریخی اعتبار سے خیبر پختونخوا کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لورا نے تخت بھائی کے چپلی کباب کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لذت اور ذائقے میں اس پکوان کا کوئی ثانی نہیں۔