آئی جی سندھ نے وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت کا خصوصی دورہ کیا۔
صنعتی وتجارتی زونز کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں وتقرریوں کے عمل میں تاجربرادری سے مشاورت کیجائیگی۔ڈاکٹرسید کلیم امام
کراچی( بی ایل ٰآئی)
آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت(FPCCI) کا خصوصی دورہ کیا۔
ڈی آئی جی ساوُتھ زون ڈی آئی جی آپریشنزاور ایس ایس پی ساؤتھ بھی انکے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران و ممبران نے انکا استقبال کیا اور اپنے اپنے خطابات میں صنعتی زونز اور تاجر برادری کو درپیش مسائل ودیگرمشکلات کا نا صرف تفصیلی احاطہ کیا بلکہ کراچی کے تمام صنعتی ایریاز میں پولیس سیکیورٹی وٹریفک اقدامات کو مذید تقویت دینے کی جانب بھی آئی جی سندھ کی توجہ مبذول کرائی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف سندھ پولیس مؤثرکردار ادا کرتے ہوئے ناصرف امن وامان کے استحکام بلکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے بھی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کامثبت اورعوام دوست امیج متعارف کرنیکے لیئے سندھ پولیس کا سلوگن تبدیل کرکے پراؤڈ ٹو سرو(Proud to Serve) کردیا گیا ہے۔جسکا مقصد پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو اچھی کارکردگی پر جہاں شاباش اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے وہیں ایک سخت احتسابی عمل کے تحت تطہیری اقدامات کو بھی انتہائی مؤثر اور مثالی بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف جاری جنگ میں پولیس کی کامیابیوں کا تسلسل بتدریج فروغ پارہا ہے جسکا بین ثبوت ڈکیتی رہزنی اسٹریٹ کرائمز ودیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی حالیہ گرفتاریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری پولیس ریسپانس اور مؤثر انداز میں کنٹرول کے ضمن میں اینٹی رائٹس پولیس فورس کے جملہ امور کو مذید تقویت دینے کے حوالے سے سندھ ریزرو پولیس کو بھی اینٹی رائٹس پولیس فورس بنانیکا فیصلہ کردیا گیا ہے جس پر بعداذاں فوری اورضروری نوعیت کے اہم پہلوؤں پر مشاورت کے بعد عمل داری یقینی ہوجائیگی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری نظام پر بھی کام جاری ہے جسکا مقصد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو ناصرف بحال رکھنا ہے بلکہ سڑکوں پر جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے متعلقہ اداروں سے معلومات کا حصول اور بعد اذاں متبادل روٹس سے تمام تر آگاہی اقدامات بھی اٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر تمام صنعتی زونز سے وابستہ تاجر برادری اور انکی نمائندہ تنظیموں سے ڈی آئی جی لیول پر روابط کے لیئے باقاعدہ فوکل پرسن مقرر کیئے جائیں اور انکی تجاویز مشاورت سے ناصرف سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے بلکہ صنعتی وتجارتی زونز کے ایس ایچ اوز کی تقرریوں وتبادلوں کے عمل میں بھی تاجر کمیونٹی کے کردار کو عملاً یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تاجربرادری کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس سے وابستہ افسران جوانوں کے خلاف شکایات یا دیگر حل طلب مسائل ومشکلات کے اذالوں کے لیئے براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔
تقریب کے اختتام پر ایف پی سی سی آئی جی جانب سے آئی جی سندھ کو انکی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا اور یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔