جرائم اور کرپشن میںملوث محکمہ پولیس کے 22 افسران کی فہرست پیش

کراچی (بی ایل ٰآئی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی سماعت کے دوران سیکریٹری داخلہ کیجانب سے گریڈ 17 کے افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کی جانب سےعدالت عظمیٰ میں پیش کردہ رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ جرائم اور کرپشن میں ملوث گریڈ 17کے 22آفسران میں انچارج سیکیورٹی ڈسٹرکٹ حیدر آبادڈی ایس پی سعید احمد شیخ ، ایس ڈی پی او نصیر آباد ڈی ایس پی غلام رسول پنہور ، ایس ڈی پی او کنری ڈسٹرکٹ عمر کوٹ ڈی ایس پی شیر احمد رند،انچارج سیکیورٹی سی پی او سندھ کراچی ڈی ایس پی مرزا تیمور بیگ،ایس ڈی پی او جام نواز علی ڈسٹرکٹ سانگھڑ ڈی ایس پی جاوید اقبال چانڈیو،ڈی ایس پی محمود حسین سیمائر ،اسپیشل برانچ لاڑکانہ کے ڈی ڈی ایس پی جمیل احمد سنجرانی ،ایس ڈی پی او شارع فیصل ڈی ایس پی شکیل احمد سرفراز،ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی،آفس سپرنٹنڈنٹ فائیننس ونگ سی پی او سندھ ظفر اقبال، ایس ڈی پی او بابر لوئی ڈسٹرکٹ خیر پور ڈی ایس پی عبد الواحید بوریرو،ڈی ایس پی آر آر ایف الفلاح بیس فیصل نور،پی ڈی ایس پی لیگل سی پی او سندھ آغا محمد بشیر،ایس اائی او پی ایس نارتھ ناظم آباد ڈی ایس پی فرحان احمد بروہی،ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد،ڈی ایس پی چوہدری لیاقت علی ،آفس سپریٹنڈنٹ سندھ ریونیو پولیس حیدر آباد عبدالستار گوندل،ڈی ایس پی کمانڈ اینڈ کنٹرول(شفٹ تھری) فرح عمبرین ،انچارج لیگل شہید بینظیر آباد غلام شبیر منگریو ،ایس پی فارن سیکیورٹی سیل طارق مغل،ایس ڈی پی او سائٹ سکھر رحیم بخش ملک ،ایس ڈی پی او بحریہ ڈسٹرکٹ نوشیرو فیروز محمد شریف عباسی اور پرنسپل شہید عبدالعزیز بلو ریکروٹ ٹریننگ سینٹر حیدر آباد ناصر احمد بروہی شامل ہیں۔ان افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا ہے کہآفسران کو دی گئی سزائوں میں ڈی ایس پی سعید احمد شیخ کیایک سال کی سالانہ انکریمنٹ روک دیا گیا،ڈی ایس پی غلام رسول پنہور کے عہدے میں دوسال کی تنزلی کی گئی۔مرزا تیمور بیگ کی ترقی کو دو سال کے لئے روکا گیا،ڈی ایس پی شکیل احمد سرفراز کے عہدے میں ایک اسٹیج نیچے تنزلی کی گئی، غلام شبیر منگریو کی تنخواہ میں سالانہ اضافے کو ایک سال کے لئے روکا گیا،محمد شریف عباسی کے عہدے میں تنزلی کی گئی،نثار احمد بروہی کو سروس سے لازمی ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی ،جبکہ محمود حسین سیمائر اورجمیل احمد سنجرانی کی سرزنش کی گئی۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.