
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت کئی ملکوں نے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حج و عمرہ کے لئے جانے والے زائرین کو ٹریکرز لگادئیے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلیوٹوتھ کے ساتھ اپنے معتمرین اور زائرین کو منسلک کردیا ہے۔ جی پی آر سسٹم کے ذریعے معتمرین اور زائرین کی رہنمائی کی جارہی ہے۔ بلیو ٹوتھ کے ذریعے ہی بیت اللہ کے طواف اور سعی کے لئے دعائیں دہرائی جاتی ہیں، جس سے انہیں موقع پر گائیڈ کی ضرورت نہیں رہی۔ علاوہ ازیں معتمرین اور زائرین کو ہجوم سے دور رہنے اور ان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔