جدید ترین بُلٹ ٹرین کے ڈبے کی نمائش

جدید ترین بُلٹ ٹرین کے ڈبے کی نمائش

جاپان میں جدید ترین بلٹ ٹرین کے ڈبے کو عوام کے اصرار پر نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے۔

جدید ترین بلٹ ٹرین کے ایک ابتدائی ڈبے کی نمائش مغربی جاپان میں میڈیا کے سامنے کی گئی۔

ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے یہ ڈبہ بنانے والی کمپنی ہٹاچی کی یاما گْوچی پریفیکچر کے کْداماتسْو شہر میں واقع ایک شاخ میں جدید ترین ایلفا ایکس ٹرین کے سب سے آگے کے انجن والے والے ڈبے کی نمائش کی۔

توقع ہے کہ یہ ٹرین ہوکائیدو شِنکانسن لائن کی ساپّورو شہر تک توسیع کے بعد 2030ء میں مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 360 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

یہ بلٹ ریل گاڑی انجن پر مشتمل اسِ آگے والے ڈبے کا اگلا سرا22 میٹر لمبا ہے، جس کا مقصد سْرنگوں میں سے گزرتے ہوئے مسافروں کے آرام کے لیے دباؤ اور شور میں کمی ہے۔

زلزلے کی صورت میں جھٹکوں کے اثرات کم کرنے والے مزید آلات کی تنصیب کے بعد اس تجرباتی ڈبے کو مئی میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.