ٹوکیو (بی ایل آٸی)جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا دی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت نے ایمرجنسی اٹھانے کے حوالے سے انتہائی سخت پیمانہ رکھا تھا، جس پر اب پورے اترے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
جاپان نے اپریل کے شروع میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشے پر ٹوکیو سمیت 6 ریجن میں ایمرجنسی لگائی تھی۔
واضح رہے کہ جاپان میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار 550 اور ہلاکتوں کی تعداد 820 ہے جبکہ 13 ہزار 413 صحت یاب ہوچکے ہیں۔