ٹوکیو( بی ایل ٰآئی )کورونا خدشات کے پیش نظر جاپان نے رواں برس غیرملکی تماشائیوں کے بغیر ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ایک برس موخر ہوجانے والے کھیلوں کے عالمی مقابلے اب 23 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے اور پیراولمپکس 24 اگست سے 5ستمبر تک شیڈول ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاپانی حکومت دیگر ممالک سے سے آنے کا ارادہ کرنے والے شائقین کو شکرت کی اجزت نہیں دے گی ا اس کے علاوہ ٹارچ ریلی اور افتتاحی تقریب بھی بغیر شائقین کے ہوں گی۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے یہ تقریب شمالی مشرقی شہر فوکوشیما میں بند دروازوں کے پیچھے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.اس میں صرف گیمز کے شرکا اور مدعو کردہ افراد ہی شریک ہوپائیں گے۔ حکام کورونا کے پیش نظر زیادہ عوام کو ایک جگہ جمع نہیں کرنا چاہتے۔
Be the first to comment