سرحدپختون 3-0 سے ناکام، دنیش کمار ایم پی اے صوبائی مشیر اقلیتی ا مور حکومت بلوچستان مہمان تھے
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ینگ مواچھ فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کے زیراہتمام ینگ مواچھ فٹبال گراﺅنڈبلدیہ میں پہلا آل سندھ بلوچستان بابا جام میر محمد یوسف میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2020-21 کا شاندار فائنل شاہد میموریل نے سرحدپختون کو 3-0سے ٹھکانے لگاکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا۔فائنل کے مہمان خصوصی دنیش کمار ایم پی اے صوبائی مشیر اقلیتی ا مور حکومت بلوچستان تھے۔جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا ،ان کے ساتھ قادر بخش جاموٹ سابقہ وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ لسبیلہ ‘ آغا گوور ‘ خدا بخش بلوچ ‘ رحیم بخش بلوچ ‘ ظفر اقبال پی آئی اے ‘ آغا جمیل ‘ لالا یوسف ‘ صالح محمد بلوچ‘ حاجی رسول بخش‘ حاجی کریم ‘ استاد نظر حمید انگاریہ ‘ عبداﷲ بلوچ‘ محمد سلیم سماء‘ رحمت بلوچ ‘ جاوید بلوچ‘ رفیق خاصخیلی ‘ وڈیرہ صدیق ‘ نور حسن ‘ قادر لاسی ‘ استاد شیر محمد ‘ اخلاق بلوچ‘ شبیر کوچ ‘ نور احمد نورا‘ بشیر بلوچ‘ وحید احمد ‘ شبیر بلوچ ‘ غلام محمد بلیدی ‘ جلیل بلوچ‘ فیض بلوچ ‘ کریم چنا ‘ شہزاد آسکانی ‘ استاد دلمراد‘ آصف الممتاز ‘ امجد سربازی ‘ لالا انو ر‘ ایوب عالم ‘ظفر بھائی سمیت دیگر موجود تھے۔ میچ کے آغاز سے ہی شاہد میموریل کے کھلاڑیوں نے سرحد پختون کے خلاف زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے گول اسکور کئے۔ ناکام سائیڈ کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔فاتح ٹیم کی جانب سے جنیدنے دو اور عاقب نے ایک گول اسکور کیا۔اس فائنل کے ریفری ثمین خان، اسسٹنٹ ریفریز عبدالواسع،صادق شاہ، قیوم کوچ ، میچ کمشنرمحمد علی شاہ اور میڈیا کوآرڈنیٹر محمد سلیم سماءتھے۔تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی دنیش کمار ایم پی اے صوبائی مشیر اقلیتی ا مور حکومت بلوچستان نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ فاتح ٹیم شاہد میموریل کے کپتان کو وننگ ٹرافی، 30 ہزار کیش، مکمل جرسی کٹ دی گئی،رنر ٹیم سرحد پختون 20 ہزار کیش ٹرافی ‘ مکمل جرسی کٹ اورفیئر پلے ٹرافی حب شاہین فٹبال کلب کو دی گئی۔ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر شاہد میموریل کے حامد کو اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سرحد پختون کے سلیمان کو دیا گیا۔اس موقع پر شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مہمان خصوصی دنیش کمار ایم پی اے صوبائی مشیر اقلیتی ا مور حکومت بلوچستان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کوپانچ لاکھ روپے اور یوتھ کی ٹیموں ینگ مواچھ یوتھ اور شہید عیدی امین یوتھ کو ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔
Be the first to comment