جامعہ کراچی میں چھ دن سے بجلی غائب،طلبا پریشان

کراچی(بی ایل ٰآئی) کراچی کی سب سے بڑی درسگاہ اندھیروں میں ڈوب گئی۔ جامعہ کراچی کے کئی شعبوں میں چھ دن سے بجلی نہیں جس سے لاکھوں روپے کا کیمیکل خراب ہوگیا جب کہ تحقیقی شعبوں کے سیمپلز بھی سڑ گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ جینیات کے چئرمین شکیل فاروقی کے مطابق تحقیق کے تمام نمونے سڑ گئے۔ اسکے علاوہ پٹرولیم، ٹیکنالوجی، فوڈ سائنسز، بائیو ٹیکنالوجہ اور دیگر شعبوں میں لاکھوں روپے کے کیمیکلز ضائع ہوگئے۔

چئرمین یو بی آئی ٹی کہتے ہیں کہ جامعہ کراچی کے دو سب اسٹیشنز ایک ہفتے سے بند ہیں، بجلی نہ ہونے سے طلبا الگ پریشان ہیں کیونکہ کلاس میں لائٹ ہے نہ لیب میں۔انتظامیہ کے مطابق کے الیکٹرک کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔ جامعہ کراچی کے الیکٹرک کو تقریبا ڈھائی کروڑ ماہانہ بل ادا کرتی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.