ثناءخواں قرہ العین سعید الرحمان

کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف ثناءخواں قرہ العین سعید الرحمان نے کہاکہ رمضان المبارک کاایک ایک لمحہ رب کریم کی ثناءوتوصیف میں گزارناچاہئے ، خوبصورت آواز عطیہ خداوندی ہے ، اس عطیہ کواگر رب کریم اور اس کے پیارے محبوب ﷺ کی ثناءتوصیف میں وقف کیاجائے تو کیابات ہے ، ”جہان پاکستان“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ 8سال کی عمر سے ہدیہ نعت کاشرف حاصل رہاہے ، باقاعدہ نعت گوئی کا سلیقہ و آداب نامور ثناءخواں استاد وں سے حاصل کیاہے ، مختلف نعتیہ محافل میں بے شمار انعامات و اعزازات اپنے نام کرچکی ہوں ،نعت سننا اور پڑھنا انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے ، حکومت پاکستان کو چاہئے حضور اکرم ﷺ سے محبت کے عنوان پر مضامین کودرسی کتب میں شامل کیجائے تاکہ اسکول کی سطح پر ہی بچوں کے دلوں میں جذبہ ایمانی اور عشق رسول ﷺ جیسے خیالات پروان چڑھیں ، ہمارے ملک میں المیہ ہے کہ اس شعبے سے منسلک لوگوں کو کوئی خاطر خواہ اہمیت نہیں دی جاتی آج تک کوئی نعت خواں کے لےے حکومتی سطح پر پروگرامز کاانعقاد نہیں ہوتا ،جس طرح دوسرے شعبوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے اسی طرح اس شعبے سے وابستہ لوگوں کے لےے بھی کچھ کیاجائے کم از کم نعت خواں کے روزگار کے حوالے سے سرکاری اداروں میں کوئی جگہ بنائی جائے تاکہ یہ لوگ بھی اپنی زندگی پرُ سکون انداز سے گزار سکیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.