تین روزہ سوگ کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سید ناصر حسین شاہ

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاھ
شہناز انصاری کی ملک اور پارٹی کے لئے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تین روزہ سوگ کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سید ناصر حسین شاہ
کراچی( بی ایل آٸی)صوبائی وزیر برائے اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کا قتل انتہائی دکھ اور افسوسناک واقعہ ہے۔قاتلوں کوجلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔شہناز انصاری کی ملک اور پارٹی کے لئے قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یا د رکھی جائیں گی۔شہناز انصاری کے انتقال پر پیپلز پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔جبکہ تین روزہ سوگ کے دوران پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی رکن اسمبلی کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہناز انصاری کے قتل کی مکمل انکواری کی جائے گی۔ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ واقعہ میں کون کون ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندانی طور پر کچھ مسائل تھے۔پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔تحقیقات کے نتیجے میں سب چیزیں اور تمام حقائق نظر سامنے آجائیں گے۔اب تک کی اطلاع کے مطابق اس واقع میں رشتے دار ملوث ہیں۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.