آرٹس کونسل ناہید ناز کا گھر تھا، ناہید ناز کو اپنے گھر سے زیادہ آرٹس کونسل سے محبت تھی ، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ
کراچی (عبدالستار مندرہ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ٹیلی ویڑن اور تھیٹر کی معروف اداکارہ ناہید ناز کی یاد میں تعزیتی اجلاس آرٹس کونسل لابی میں منعقد کیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ ناہید ناز اچھی اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہت اچھی اور نیک خاتون تھی، میں ا±سے لیاری کی “مادھوری” کہتا تھا ،وہ بہت کم عمری میں ہمیں اکیلا چھوڑ گئی، ناہید ناز کے تعزیتی ریفرنس میں بڑی تعداد میں شرکاءکو دیکھ کر ایسا لگا رہا ہے کہ آرٹس کونسل کے ممبر ،فنکار اور اداکاروں کو اکٹھا کرنے کا خواب آج پورا ہوگیا، سب یہاں ایک دوسرے کے د±کھ درد میں شامل بھی ہوتے ہیں، وکیل فاروقی اور ناہید ناز کا دنیا سے چلے جانا بڑا نقصان ہے، کرونا وائرس کے دوران تقریباً 250آرٹس کونسل کے ممبران اس د±نیا سے ر±خصت ہوچکے ہیں۔ ندیم ظفر نے کہاکہ ناہید کی شخصیت سچائی پر مبنی تھی بات اچھی ہو یا ب±ری فوراً منہ پر کہہ دیا کرتی تھیں، جب وہ بیماری میں مبتلا ہوئیں تو سب نے کہاکہ آپ آرام کریں مگر ناہید کہتی تھیں کہ آرٹس کونسل آگئی ہوں اب ٹھیک ہوجاو¿ں گی۔ ممبر گورننگ باڈی اقبال لطیف نے کہاکہ احمد شاہ نے آرٹس کونسل میں ایسی روایت ڈال دی ہے کہ ہم ایک خاندان کی طرح جڑے رہتے ہیں، آج کے تعزیتی اجلاس میں اپنے احساسات کو بیان نہیں کرسکتا، ناہید جہاں بیٹھ کر اپنی محفلیں سجاتی تھی آج وہ کونے ویران سے لگتے ہیں۔ سعادت جعفری نے کہاکہ ناہید آخری ایام میں نماز کی پابند ہوچکی تھی، چاہے کچھ بھی ہو نماز نہیں چھوڑتی تھی میں ہمیشہ ا±سے ریکھا کے نام سے پکارتا تھا۔مزاحیہ اداکارپرویز صدیقی نے کہاکہ ہمیں زندگی میں لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، ناہید بہت مہمان نواز اور اچھی خاتون تھی آپ سب ان کے اچھے اخلاق سے واقف ہیں ، انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فنکار برادری کا کوئی بھی شخص اپنی پریشانی لے کر آئے گا تو صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا۔ آدم راٹھور نے کہاکہ ناہید نے ٹیلی ویڑن اور تھیٹر پر جو کام کیا وہ قابلِ تعریف ہے، ناہید سے میری ملاقات88ءمیں ہوئی ،انہوں نے میرے ڈرامے”پالنا” میں نانی کا کردار بہت خوبصورت طریقے سے ادا کیا،تعزیتی اجلاس سے جمیل راہی، شانزے، شبنم خان، مختار لغاری،زاہدہ بتول،یونس میمن، محمد علی نقوی،شاہدہ مرتضیٰ، آصف شرمیلا،فدا حسین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ناہید ناز کے صاحبزادے احمد اور لیاقت بھی موجود تھے ، نظامت کے فرائض نعمان خان نے انجام دیئے۔آخر میں ناہید ناز کے لیے فاتحہ خوانی اور د±عائے مغفرت کی گئی۔
Be the first to comment