’تم تو مجھے جانتے ہو کہ میں کیا کروں گا‘ریٹائرمنٹ کے سوال پر جنرل راحیل شریف کاجواب

بی بی سی اردو کے مطابق راحیل شریف کے ایک کورس میٹ کرنل ریٹائرڈ منظور حسین نے کہا کہ ’ہم سب کے دل دکھی ہیں مگر خوشی ہے کہ راحیل شریف نے پوری فوج کے مفاد میں فیصلہ کیا، فوج کی تکریم میں اضافہ کیا۔‘
ایک کورس میٹ نے بتایا کہ جب بھی جنرل راحیل شریف سے یہ کہا کہ وقت پرریٹائرمنٹ لینا تو ہمیشہ ایک ہی جواب سننے کو ملا کہ ’تم تو مجھے جانتے ہو کہ میں کیا کروں گا۔‘
راحیل شریف کے میڈیا پرآنے سے متعلق سوال پر کرنل ریٹائرڈ عظیم اللہ نے کہا کہ ’یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ راحیل شریف کو میڈیا پراجیکشن کی خواہش تھی، ایسا ہرگز نہیں، ہم جانتے ہیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے‘۔
پاک فوج کے نئے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کے پی ایم اے کے ساتھی میجر ریٹائرڈ ایاز رسول نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں مگر وہ ان چیلنجز سے نمٹنا بھی خوب جانتے ہیں، ’جنرل باجوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تسلسل نہیں ٹوٹنے دیں گے اور جنرل راحیل سے بھی آگے نظر آئیں گے‘۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.