کراچی ( بی ایل آئی ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے رات گئے اچانک پپری پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پپری سے کراچی کو جاری پانی کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا ،انہوں نے اس موقع پر تمام پمپوں اور موٹرو ںسمیت دیگر مشینری کا معائنہ کیا اور اسٹاف کی حاضری چیک کی ، اس موقع پر واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہیٰ بخش بھٹو ،چیف انجینئر غلام قادر عباس،سپرنٹنڈنگ انجینئر انتخاب راجپوت، عبدالرحمان شیخ ،ظفر پلیجو ،ریزیڈنٹ انجینئر پپری رزاق مگسی اور دیگر انجینئرز وافسران بھی موجود تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ کراچی کو 24 گھنٹے پانی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے واٹربورڈ کا عملہ تین مختلف شفٹوں میں فرائض انجام دیتا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان کو ہدایت کی کہ واٹربورڈ کے تاکہ شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل کا کوئی خدشہ لاحق نہ رہے ،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پرشہریوںکی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں ، گذشتہ روز ڈبلیو ٹی ایم کے عملے نے منگھوپیر روڈ دو راستہ سے گذرنے والی 66 انچ قطر کی مین لائن میں پڑنے والے کریک کی مرمت کردی ہے ،مرکزی لائن میں کریک پڑنے سے پانی کے رساو¿ کی شکایات ایم ڈی واٹربورڈ کو موصول ہوئی تھیں جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے اسے ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچادیاگیا ہے ،اس کے علاوہ اورنگی ٹاو¿ن ہریانہ کالونی میںفراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے 6 انچ قطر کی پانی کی لائن ڈالی گئی اورنئے والوو نصب کردیئے گئے ،شبیر آباد میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن کومکمل صا ف کردیا گیاہے ،ڈاکٹر محمود حسین روڈ نزد فیروزآباد تھانہ کے قریب 4 انچ قطر کی پائپ لائن ڈالی گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،فاروقی محلہ بنارس میں 6 انچ قطر کی پانی کی لائن ڈالی گئی ہے ،گلبرگ ٹاو¿ن میں مین ہولز کی مرمت اور تعمیر کی گئی جو کہ کچھ عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے ،سائٹ ٹاو¿ن کی یوسی 6 اور یوسی 7 میں سیوریج کی نئی لائن بچھادی گئی، میوہ شاہ قبرستا ن کے قریب واٹربورڈ کے عملے نے رات بھر کام کرکے سیورجیٹنگ مشینوں کی مدد سے سیوریج لائن کی صفائی کرکے اوورفلو کی شکایت دور کردی ،ملیر میں سیکوریٹی پرنٹنگ پریس کے قریب 12 انچ قطر کی پائپ لائن کی لیکیج کا خاتمہ کیا گیا،بہار پمپنگ اسٹیشن لیاری کی گلنے والی بنیادوں کو تبدیل کیا گیا ،گل محمد لائن لیاری میں اوورفلو کا خاتمہ کرکے نئے مین ہولز تعمیر کردیئے گئے ہیں،کے بی آر سوسائٹی نارتھ ناظم آباد میں 4 انچ قطر کی پانی کی لائن بچھائی گئی ہے جبکہ گڈاپ ٹاو¿ن 4/D کے علاقہ میں 12 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی ہے اس کے علاوہ لانڈھی کورنگی جمشید ٹاو¿ن گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوںمیں بھی فراہمی ونکاسی آب کے نظام کی بہتری کےلئے بھی بھرپور انداز میں کام جاری ہے ۔
کراچی ( ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کے انتخابات میں طارق ابوالحسن کو صدر اور حامد الرحمان کو سیکریٹری ،خلیل احمد ناصر اور آصف جئے جا کونائب صدور،سلیمان سعادت کو خزانچی ،منیر عقیل انصاری اور جمال خورشید جوائنٹ سیکریٹری جبکہ محمد زید، احتشام شامی ، شعیب جٹ، طارق عزیز ، انور خان ، اعجاز کورائی ، شیما صدیقی اور محمد بلال طاہرکو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر اپنی اور واٹربورڈ کے تمام ملازمین کی جانب سے مبارکباد دی ہے ، کے یوجے دستور کے نومنتخب عہدیداران کے نام اپنے ایک پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ کے یوجے دستور صحافیوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے حل میں واٹربورڈ سمیت دیگر شہری اداروں سے بھرپور تعاون کرے گی ،صحافتی اقدار کے فروغ اور بلندی کیلئے بھی اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائے گی