ترک صدر طیب اردگان نے سب سے بڑا اعلان کردیا، اب ترکی وہ کام کرے گا کہ دنوں میں ہی امریکہ کی بنیادیں ہل جائیں گی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ ڈالر کی عالمی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور اب تک اس مقصد کے لیے کئی جنگیں لڑ چکا ہے لیکن اب ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکہ کی اسی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قیصری شہر میں ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے اعلان کیا کہ ”ترکی آئندہ چین، روس اور ایران کے ساتھ تجارتی سودے مقامی کرنسیوں میں کرے گا۔ اس مقصد کے لیے ہم اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں اور وزیراعظم بینالی یلدرم اپنے آئندہ دورہ روس کے دوران روسی حکومت کے ساتھ اس معاملے پر تبادلہ خیال کریں گے۔“رپورٹ کے مطابق ترک کرنسی ’لیرا‘ کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالا دینے کی یہ تازہ ترین حکومتی کوشش ہے۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ ”اگر ہم روس، چین اور ایران سے کوئی چیز خریدیں گے تو یہ سودا ان کی کرنسی میں ہو گا اور اگر وہ ہم سے کوئی چیز خریدیں گے تو یہ سودا ہماری کرنسی لیرا میں طے ہو گا۔معاشی میدان میں ہمارے خلاف جو گیمز کھیلی جا رہی ہیں ہم ان کے خلاف اپنی گیم کھیلیں گے۔“اس دوران رجب طیب اردگان نے ترک عوام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پاس موجود غیرملکیوں کرنسیوں کو لیرا اور سونے میں تبدیل کریں تاکہ لیرا کی گرتی قیمت کو بحال کرکے اسے استحکام دیا جا سکے۔رجب طیب کے اس اعلان کے بعد ترک سٹاک ایکسچینج نے فوری طور پر اپنے تمام اثاثے امریکی ڈالر سے لیرا میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج بورسا استنبول کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”آئندہ ہم اپنے تمام کیش اثاثے لیرا اکاﺅنٹس میں رکھیں گے۔واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد معاشی عدم استحکام آنے پر لیرا کی قیمت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.