انتا ناناریوو (بی ایل آ ئی) ترک صدر رجب طیب اردگان کو مڈغاسکر کے صدر کی جانب سے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مڈغاسکر کے صدر ہیری نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں صدارتی محل میں منعقد ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران انہیں اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب کے بعد صدر اردگان اور ان کی اہلیہ امینہ اردگان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا جس میں ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو، وزیر تجارت نہات زیبک اور وزیر توانائی و قدرتی وسائل برات البائرک نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان ان دنوں مشرقی افریقہ کے دورے پر ہیں ۔ اپنے اس دورے کے دوران انہوں نے تنزانیہ اور موزمبیق کا دورہ کیا اور وہاں سے واپسی پر مڈغاسکر میں قیام کیا جہاں انہیں اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد وہ واپس ترکی چلے گئے۔