ترکی کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو شہریت دینے کا اعلان

انقرہ(بی ایل آ ئی)ترکی سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکیوں کو شہریت کے حقوق عطا کرے گا،ترک حکومت نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
ٹی آرٹی نیوز کے مطابق ترک شہریت سے متعلق قانون پر عمل درآمد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہو اور سرکاری گزٹ میں شائع کرتے ہوئے اس پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔
ترک حکومت کے مطابق ایسے غیر ملکی افراد کو ترک پاسپورٹ دیا جا سکتا ہے جو ایک ملین امریکی ڈالر کے مساوی ریئل اسٹیٹ خریدیں گے۔ اسی طرح دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھی ترک پاسپورٹ دیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ وہ عراقی اور شامی جو ترک روزگار منڈی میں غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں، انہیں سکیورٹی ٹیسٹ پاس کرنے پر شہریت دی جا سکتی ہے۔

رقم کی قدرو قیمت کا فیصلہ ترکی کے اسٹیٹ بینک کی اس روز کی شرح کے مطابق کیا جائے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.