ترکی میں کرنسی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک بوتلوں کا استعمال

استنبول(بی ایل ٰآئی)ترکی نے پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں اب کرنسی کی جگہ لوگ پلاسٹک کی بوتلوں سے اپنا میٹرو کارڈ ریچارج کر سکتے ہیں۔

اس طریقہ کار میں عوام بس پلاسٹک کی بوتلیں مشین میں ڈالتے ہیں اور اپنے کارڈ کو سکین کرتے ہیں۔

منفرد نوعیت کے اس طریقہ کار کو شہریوں کی جانب سے بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے سے پلاسٹک آلودگی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ کئی مغربی ملکوں میں اس طریقہ کار کو آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے لیکن ترکی میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پر پالیسی بنائی گئی ہے، جسے عوام نے بہت سراہا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.