خواتین بڑھتی عمر اور ڈھلتی جلد کو چھپانے کیلئے مہنگی کریموں کو خریدنا چھوڑ دیں کیونکہ ان کے جوان دکھنے کا راز پھلوں میں پوشیدہ ہے۔ سائنس دانوں کو معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جن کی غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں بڑی مقدار میں شامل ہوتے ہیں ان کی عمر 50برس ہونے کے بعد بہت کم جھریاں ہوتی ہیں۔ نیدرلینڈز کے ایرسمس میڈیکل سینٹر میں محققین نے بتایا کہ ان چیزوں کی افادیت مردوں کیلئے نہیں ہے۔ وہ خواتین جو زیادہ ڈبل روٹی، گوشت اور میٹھا کھاتی ہیں، ان کی جلد پر زیادہ جھریاں ہوتی ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ پھلوں کا استعمال جلد کیلئے استعمال کی جانے والی کریموں اور لوشن سے کہیں زیادہ سستا متبادل ہے۔ برطانیہ میں خواتین صرف کریموں پر ہر سال12کروڑ پائونڈز پر خرچ کرتی ہیں اور لاکھوں پائونڈز ٹانک اور موائسچرائزر کی مد میں کر دیتی ہیں۔ محققین نے50برس سے زائد2700مرد اور خواتین کے کھانے پینے کے متعلق پوچھا۔ ان میں سے ہر شخص کا بعد میں تھری ڈی فیس سکین کیا گیا جس میں جھریوں کی تعداد گنی گئی۔ نتائج نے بتایا کہ وہ خواتین جن کی خوراک تازہ پھل، سبزیوں اور مچھلیوں پر مشتمل تھی، ان کے چہروں پر کم جھریاں تھیں۔ لیکن جو خواتین گوشت، ڈبل روٹی اور میٹھا زیادہ کھاتی تھیں ان کے چہروں پر جھریاں زیادہ تھیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.