بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، موسی لاشاری کا ٹرافی پر قبضہ

بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ، موسی لاشاری کا ٹرافی پر قبضہ
فائنل میں لائٹ آف بلوچ پنالٹی ککس پر ناکام،موسی لاشاری کے اسٹرائیکر زین العابدین اور محمد عمرنے ٹیم کی جیت میں نمایاں کردارادا کیا
پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، ایم پی اے لیاقت آسکانی نے انعامات تقسیم کئے، ٹیموں کو ڈھیروں گفٹ دیئے گئے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ مواچھ فٹبال کلب کے زیراہتمام شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل ساؤتھ کی موسی لاشاری نے لائٹ آف بلوچ کو 4-2سے شکست دیکر ٹرافی پر اپنا قبضہ جمالیا،میچ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔ساؤتھ کی معروف ٹیم موسی لاشاری نے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود شاندار انداز میں کم بیک کرتے ہوئے لائٹ آف بلوچ کو مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-2 سے شکست دیکر ٹرافی کو اپنے شو کیس کی ز ینت بنالیا۔اسٹرائیکر زین العابدین اور محمد عمرکے عمدہ کھیل نے ٹیم کو ایک اور ٹرافی کا حقدار بنادیا۔ ینگ مواچھ گوٹھ فٹبال گراؤنڈ پر شہید متحرمہ بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے شاندار فائنل میں ساؤتھ کی دونامور ٹیموں موسی لاشاری اور لائٹ آف بلوچ کے درمیان ٹرافی کے لئے سخت ٹکراؤ رہا۔کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑتوڑ حملے کئے،کھیل کے15 ویں منٹ میں لائٹ آف بلوچ نے موسی لاشاری کے دفاعی کھلاڑی کی ڈی ایریا میں غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریفری کی جانب سے ملنے والی پنالٹی کک پر یعقوب نے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کی سبقت کو1-0 کردیا۔ایک گول کے خسارے میں جانے والی موسی لاشاری نے گول برابر کرنے کے لئے لائٹ آف بلوچ کے گول پر بھرپور حملے کئے،لیکن گول کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی۔وقفے سے پانچ منٹ قبل30 ویں منٹ میں موسی لاشاری کی جانب سے اسٹرائیکر زین العابدین نے دو کھلاڑیوں کو چکمہ دیکر گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ ہاف ٹائم میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ وقفے میں فائنل کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور ایم پی اے لیاقت آسکانی کا دونوں ٹیموں اور ٹورنامنٹ کیمٹی کے اراکین سے تعارف کرایا گیا،ان کے ہمراہ  اقبال مہناس،افتخار شاہ،حاجی کریم بلوچ،امیر علی خا ص خیلی، محمود خان مودی، چاچا آصف، محمد سلیم سماء، عبدالوحید، جاوید بلوچ، رفیق خاص خیلی،عبداللہ بلوچ، نوید، کریم چنہ،امجد سربازی،حبیب لاشاری،عمردراز،پپو،تاج محمد تاجو،حنیف،نورحسن، لالہ انور، رحمت بلوچ، قادر لاسی، حمید انگرایا، استاد شیر محمد سمیت دیگر موجود تھے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے، لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی ککس دیں گئیں جس میں موسی لاشاری کے معروف گول کیپر محمد عمر نے لائٹ آف بلوچ کی جانب سے لگائی گئی دو ککس کو روک پر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنادیا۔ موسی لاشاری نے چار اور لائٹ آف بلوچ کی ٹیم پنالٹی ککس پر دو گول بناسکی۔ اس طرح موسی لاشاری نے 4-2سے جیت اپنے نام کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔ میچ کے ریفری رضوان خان،صادق شاہ، انور،نذیر،میچ کمشنر خدابخش کے پی ٹی اور میڈیا کوآرڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی  پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اور ایم پی اے لیاقت آسکانی نے فاتح ٹیم موسی لاشاری کی ٹیم کو مکمل کٹ،وننگ ٹرافی اور20 ہزارروپے کی انعامی رقم دی۔ رنراپ ٹیم لائٹ آف بلوچ کو بھی مکمل کٹ، ٹرافی اور 10ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ فیئر پلے ٹرافی سرحد پختون فٹبال کلب ڈی ایف اے ویسٹ کو دی گئی۔محمد علی انگرانا نے موسی لاشاری کے زین العابدین کو میچ میں مقابلہ برابر کرنے اور گول اسکور کرنے پر ایک ہزار روپے کا کیش انعام دیا۔ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر کا اعزاز موسی لاشاری کے محمد عمر اور گو ل کیپر کا ایوارڈ لائٹ آف بلوچ کے کھلاڑی کو دیاگیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.