کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ پولیس نے بے نظیر بھٹو شہید بمقابلہ سندھ پولیس باکسنگ سیریز ٹورنامنٹ 2020 جیت لی۔رنرٹرافی بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کے حسن آصف نے حاصل کی۔
بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی بمقابلہ سندھ پولیس باکسنگ سیریز ٹورنامنٹ 2020 کے مقابلے بروزہفتہ 14مارچ2020 کو بے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کراچی کے جمنازیم ہال میں ہوئے جس کے مہمان خصوصی ناصر تنولی اوراعجاز شاہین تھے۔ سینشن میں 22 باکسروں نے حصہ لیا کل 11 مقابلے ہو ئے۔مقا بلے میں سندھ پولیس کے 49kgمیں محمد صدیق SP نے بلالBBSUL کو، 52kg اسماعیل SP نے عبداللہBBSUL کو،56kg محمد شعیبSP نے نور محمد BBSUL کو60kg عامر خان SP نے فواد خان BBSUL کو 64kg محمد فیصل SP نے عدنان BBSUL کو69kg اظہرSP نے آصفBBSUL کو75kg بیزادBBSUL نے آصف SP کو81kg عبدالحادیBBSUL نے شاہ زیب SPکو 91kg حبیب اللہSP نے محمد BBSUL کو91+kg میں عامر شہزاد SPنے فرید احمدBBSUL کواور لڑکیوں میں 60kg ماریہ رندSP نے کائنات ابڑوBBSSUL ہرا دیا اس طرح سندھ پولیس 9 مقابلے جیت کرپہلا اوربے نظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی2مقابلے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی بیسٹ باکسر سندھ پولیس کے صدیق نے حاصل کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ باکسنگ قوت برداشت کا نام ہے باکسنگ مقابلوں کے لئے باکسنگ آرگنائزکی تعریف کی اور شاندارسینشن منعقد کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیامہمان خصوصی ناصر تنولی اوراعجاز شاہین نے باکسروں میں میڈل و سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول کرکے ایک بڑے جہاد کا کام کررہے ہو اس موقع پر استاد امیربخش بلوچ،استاد یونس قمبرانی،اسپورٹس آفیسرحسن آصف،آر گنائز نگ کمیٹی میں ساجد راجہ، صوبان بلوچ تھے۔ریفری ججز کے فرائض قومی کو چ عبدالستار بلوچ،جمیل احمد، ابا غفور،برکت علی تھے۔