بی بی شہیدکی طرح بلاول کوبھی روک نہیں پارہا،زرداری

کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کاکہناہے کہ عوام کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ جاؤں گا،عوام کے ساتھ بہت ناانصافیاں ہورہی ہیں،عوام کی آوازبن کر پارلیمنٹ میں آنے کا اعلان کرتا ہوں،ان کاکہناہے کہ سی پیک کے فائدے صرف پنجاب تک نظر آرہے ہیں۔الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں جانے کے اعلان کے ساتھ ہی آصف علی زرداری متحرک ہو گئے۔ نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی قیادت کے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی۔ سابق صدر کو علاقے میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ میں جانے کا شوق نہیں تاہم عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ سابق صدر نے سی پیک کو پیپلز پارٹی کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومتی خاموشی پر تنقید کی۔آصف زرداری نے کہاہے کہ بلاول کوبہت سمجھایالیکن وہ نہیں مان رہا،بینظیرکوبھی دہشت گردی خدشات کےباوجودروک نہیں پایا، 90نشستوں پرپوراملک جیت کردکھایا،حکومت بنائی،میں نے وہ کام کیے جو بھٹو کی سوچ اور فلسفہ تھا،آصف زرداری نے کہاہے کہزندگی نے بینظیربھٹو کےساتھ وفا نہ کی ، کچھ اپنوں نےبھی بینظیربھٹو کو نہیں سنبھالا، بینظیربھٹو کی بہت منت کی کہ گھربیٹھ جائیں ، بینظیرسےکہاتھاگھر بیٹھے بھی اتنی ہی نشستیں ملیں گی ، بی بی شہیدکی طرح بلاول کوبھی روک نہیں پارہا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.