بیگم کلثوم نوازکو سپرد خاک کردیا گیا

لاہور ( بی ایل ٰآئی)بیگم کلثوم نواز میاں شریف کے پہلو میں سپردِ خاک، میڈیکل کمپلیکس گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، گورنر پنجاب، چودھری برادران، خورشید شاہ اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ مولانا طارق جمیل کی امامت میں کروائی گئی، شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جانے والی مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں غیر ملکی شخصیات، اہم سیاسی قائدین اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی رسمِ قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراءمیں ادا کی جائے گی۔

بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر ممنون حسین، حاصل بزنجو، میاں افتخار حسین، آفتاب شیر پاو¿، افراسیاب خٹک، زاہد خان، وزیرِاعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور دیگر نے نواز شریف سے تعزیت کی اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی،دیگر رہنماو¿ں میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجا ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، زبیر احمد، ایاز صادق، زاہد حامد، دانیال عزیر، خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر اسد اشرف، رانا مشہود، سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی، راحیل منیر، مصدق ملک، طلال چودھری، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، علی پرویز، میئر لاہور مبشر جاوید، امیر مقام، بلال یاسین اور زبیر گل بھی تعزیت کیلئے پہنچے اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

جمعرات کو بیگم کلثوم نواز کی لندن کی ریجنٹس پارک مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی تھی، جس میں اہلخانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار سمیت کئی سیاسی رہنماؤں اور برطانوی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تھی۔ لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا گیا۔

لندن سے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اہل خانہ، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اہلخانہ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری اور برجیس طاہر سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات لاہور پہنچیں جبکہ کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.