
بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد( بی ایل ٰآئی )چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بیروزگاری کی شرح میں ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اکنامک سروے 2021 کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کیوں کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔
پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے، غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے، اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے۔
Be the first to comment