سندھ انٹر ڈویژن ووشو کنگفو سمر کوچنگ ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب، سیکریٹری وہاب درانی کراچی ، حیدرآباد، میر پورخاص، لاڑکانہ میں سندھ ووشو کی اختتامی تقریب سے مقررین کا خطاب کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے اشتراک سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام ڈویژن میں 15 روزہ ووشو کنگفو سمر کوچنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سندھ بھر سے تمام ووشو کے نوجوان مر د ، بچے اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔کراچی 150 ،حیدرآباد 100 ،میرپورخاص 75 اور سکھر لاڑکانہ سے بھی 75سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لے کر سندھ میں ووشو کی نئی تاریخ رقم کی ۔ کراچی ڈویژن کے کیمپ کمانڈر شجاعت علی خان ،حیدرآباد فدا حسین بلوچ اور نثار بلوچ ،میرپورخاص میں اکمل اور لاڑکانہ ،سکھر میں مقبول احمد سومرو کیمپ کمانڈر تھے ، باقی کوچز سعد اللہ ، عتیق اعوان ، یوسف ،اقرار،،محمود غوری نے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے ۔ چیئرمین سندھ ووشو سعید عالم ، سیکریٹری جنرل سندھ ووشو عبدالوھاب درانی ،صدر شہزاد ہمایوں اورسینئر نائب صدر صابر بلوچ نے کیمپ کی نگرانی کرتے ہوئے ووشو کے مرد ، بچے اور خواتین کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ بہت جلد اور کم وقت میں سندھ میں ووشو ترقی کرتے ہوئے اپناکھویا ہوا مقام حاصل کرے گی ،سندھ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تعاون سے ملکر سندھ میں ووشو کی حقیقی خدمات کرتے رہے گے اور سندھ سے ایک اچھا ٹیلنٹ سامنے لا کر ملک و قوم کا نام روشن کرانا ہے ۔ووشو کا سندھ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کے لئے ایسوسی ایشن اپنا کام کررہی ہے۔فرسٹ آل سندھ انٹر ڈویژن ووشو کنگفو سمر کوچنگ ٹریننگ کیمپ کا انعقاد ووشو کی 25 سالہ تاریخ کا پہلا کوچنگ کیمپ تھا، چیئرمین سندھ ووشو سعید عالم ،سندھ ووشو کنگفو کے سیکریٹری جنرل عبدالوھاب درانی اور سندھ ووشو کے پورے کیبنیٹ نے اس کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند ظاہر کرتے ہوئے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے کیمپ کے انعقاد سے مستقبل میں سندھ دھرتی کا نام روشن کرنے کیلئے ایک اچھا ٹیلینٹ سامنے آئے گا اور ملک و قوم کا نام روشن ہوگا۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.