بہاولپورمیں آئل ٹینکرالٹنے کے بعد آگ لگنے سے 125 افراد جاں بحق

بہاورلپور: احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں  125 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہزاروں لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر کراچی سے بہاولپور جا رہا تھا کہ احمد پور شرقیہ سے 5 کلو میٹر دور اڈا پکی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے رسنے والا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئے، بڑی تعداد میں لوگ پٹرول بھرنے میں مصروف تھے کہ اچانک آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہاں موجود لوگ بری طرح جھلس گئے جبکہ آئل ٹینکر کے قریب سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ خوفناک حادثے میں کم از کم 125 افراد جاں بحق جب کہ 20 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 40 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.