بھاری غذا چھوڑیں: سینڈوچ اور پانینی کھائیں

مختلف طریقوں سے بنے لذیذ سینڈوچز کا شام کی چائے کےلئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ سینڈوچز کی ایک نئی قسم پانینی ہمارے ہاں بہت مقبول ہو رہی ہے۔نوجوان پانینی سینڈوچز شوق سے کھاتے ہیں۔پانینی اور مزیدار سینڈوچز کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔پیشِ خدمت ہیں۔

روسٹڈ بیف پانینی

اجزاء۔

ہنٹر بیف۔ دو کپ (فرائی کیا ہوا)

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

سوس کے لئے:

مایونیز چار۔ کھانے کے چمچ

دہی۔ ایک کھانے کا چمچ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

مسٹرڈ پیسٹ۔ آدھا چائے کا چمچ

ہری چٹنی۔ ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹر۔ دو عدد (سلائس میں کٹے ہوئے اور خشک کیے ہوئے)

پیاز ۔حسب ضرورت (رنگز میں کٹےہوئے)

شملہ مرچ۔ آدھی (سلائس میں کٹی ہوئی)

نمک اورلال مرچ۔ ایک ایک چٹکی

اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ

پانینی بریڈ ۔ایک عدد

مکھن ۔حسب ضرورت (بریڈ پر لگانے کے لئے)

موزریلا چیز۔ حسب ضرورت (سلائس میں کٹی ہوئی)

ٹماٹر ۔حسب ِضرورت (خشک)

ترکیب۔

سوس کے لئے:تمام اجزاء کو ایک پیالے میں مکس کرلیں۔

تمام سبزیوں کو نمک، مرچ اور اوریگانو کے ساتھ میری نیٹ کرلیں۔

سبزیوں کے اوپر دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں یہاں تک کہ سبزیاں روسٹ اور خشک ہوجائیں۔

اسمبل کرنے کے لئے:مکھن کو پانینی بریڈ پر لگا کر اوپر سوس لگا دیں۔

پھر خشک ٹماٹر، روسٹڈ سبزیاں، ہنٹر بیف اور موزریلا چیز ڈال کر اوپر پانینی بریڈ رکھ کر گرل کرلیں۔

مزیدار روسٹڈ بیف پانینی تیار ہے۔

گرلڈ سٹیک سینڈوچ

اجزاء۔

اسٹیک کے لیے:

چکن بریسٹ فلے ۔دو عدد

نمک ایک چائے کا چمچ

ڈیجون مسٹرڈ پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

لہسن (کٹا ہوا)۔ آدھا چائے کا چمچ

سویا سوس۔حسبِ ذائقہ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

:سینڈوچ فلنگ کے لئے

ٹماٹر (سلائس)۔ دو عدد

لیٹس لیوز ۔چار عدد

چیڈر چیز (سلائس)۔ چار عدد

ڈیجون مسٹرڈ ۔دو کھانے کے چمچ

ٹومیٹو کیچپ ۔ایک چوتھائی کپ

لوف فرنچ بریڈ۔ ایک عدد

ترکیب۔

چکن بریسٹ فلے پر نمک، ڈیجون مسٹرڈ پیسٹ، کالی مرچ، لال مرچ، لہسن، سویا سوس اور تیل لگا کر گرل کریں۔

چکن پک جائے تو اُتار کر اسٹرپس میں کاٹ لیں۔

اب لوف فرنچ بریڈ کو چھ انچ کے ٹکڑوں میں کاٹیں اور ہر ٹکڑے کو درمیان میں سے لمبائی کے رخ پر کاٹ کر نچلے حصے پر مسٹرڈ پیسٹ لگائیں۔

پھر اس پر ٹماٹر سلائس اور لیٹس لیوز رکھیں۔

اب چکن کی اسٹرپس رکھ کر چیڈر چیز سلائس رکھیں۔

اس کے بعد بریڈ کا دوسرا حصہ رکھ دیں اور ہاتھ سے ہلکا سا دبائیں۔

آخر میں ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

ملائی بوٹی سینڈوچ

اجزاء۔

چکن بوٹی۔ آدھا کلو

مکھن ۔ایک پیکٹ

پودینہ ۔ایک گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا

ڈبل روٹی۔ ایک عدد

پیاز ۔دو عدد (لچھے میں کٹی ہوئی)

لیموں ۔دو عدد

ہری مرچ۔ چار عدد ﴿باریک کٹی ہوئی

تازہ گرم دودھ۔ آدھی پیالی

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی

ادرک کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

تندوری مصالحہ ۔دو کھانے کے چمچ

تیل۔ دو کھانے کے چمچ

فریش کریم۔ تین کھانے کے چمچ

مایونیز۔ حسب ضرورت

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

لچھے میں کٹی پیاز دھوکر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لیے ڈال کر نکالیں۔

پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملادیں۔

اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگاکر ہلکا سا کچل لیں۔

پھر تندوری مصالحہ، فریش کریم اور کُٹی کالی مرچ ملاکر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اسٹر فرائی کریں۔

جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کریں۔

اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں۔

پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔

اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔

دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز سرو کریں۔

ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ

اجزاء۔

چکن سوسج کے ٹکڑے۔ چھ عدد

بریڈ رول۔ چھ عدد (سینڈوچ کےلئے)

آئل۔ فرائی کرنے کےلئے

مایونیز۔ حسبِ ضرورت

چلی کیچپ۔ حسبِ ضرورت

چلی گارلک سوس ۔حسبِ ضرورت

مسٹرڈ پیسٹ ۔تیس گرام

پیاز ۔تین عدد (رِنگ کی شکل میں)

سرکہ ۔پچاس گرام

کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چٹکی

ٹماٹر۔ دو عدد

سلاد پتہ۔ تھوڑا سا

کھیرا ۔ایک عدد

نمک۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

ایک فرائنگ پین میں پیاز کو سرکہ کے ساتھ فرائی کرنے کےلئے رکھ دیں اور پین کو ڈھانپ دیں۔

جب پیاز گَل جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔

اب ایک پین میں آئل گرم کرکے اس میں سوسجز کو ڈال کر فرائی کریں۔

جب یہ براؤن ہوجائیں تو انہیں ایک ڈش میں نکال لیں۔

اب ایک بریڈ رول کو درمیان سے کاٹ کر ایک سوسج کو اس میں رکھیں۔

پھر اس کے اوپر مسٹرڈ پیسٹ ، چلی گارلک سوس ، مایونیز ، کھیرا، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور سرکے والی پیاز ڈال دیں۔

ایک بار پھر تھوڑی سی مایونیز ڈال دیں۔

اب اس کے اوپر چلی کیچپ ڈال دیں اور پھر ٹماٹر اور سلاد پتہ ڈال کر اس بریڈ رول کو بند کردیں۔ مزیدار ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ تیار ہیں۔

پزا سینڈوچ

اجزاء۔

بریڈ سلائس ۔آٹھ عدد

چکن تکہ میٹ۔ ایک عدد (کیوبز میں کٹا ہوا)

پیاز ۔ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی)

شملہ مرچ۔ ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں کٹی ہوئی)

ٹماٹر۔ ایک عدد (چھوٹے کیوبز میں کٹا ہوا)

مکھن ۔چار اونس

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

زیتون ۔چار سے چھ عدد (کٹے ہوئے)

اوریگانو ۔ایک چائے کا چمچ

چیڈر چیز۔ ایک کپ (کدوکش کی ہوئی)

پزا سوس۔ آدھا کپ

لال مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ترکیب۔

پہلے مکھن کو بریڈ سلائسز پر لگائیں۔

ایک پیالے میں پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ، چکن تکہ میٹ کیوبز، نمک، کالی مرچ، زیتون، اوریگانو، چیڈر چیز، پزا سوس اور کُٹی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔

اب بریڈ کے ایک سلائس کو ٹوسٹر پر رکھیں اور درمیان میں فلنگ بھر کر دوسرا سلائس رکھ دیں۔

پھر اسے پانچ منٹ کے لیے ٹوسٹ کر لیں۔

باقی بریڈ سلائسز بھی اسی طرح تیار کریں۔

پیپر سینڈوچ

اجزاء۔

سینڈوچ بریڈ۔ سلائس چھ عدد

چیڈر چیز ۔چھ عدد

ٹماٹر ۔دو عدد (سلائس کیے ہوئے)

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

ترکیب۔

سب سے پہلے سینڈوچ بریڈ کو اچھی طرح بیلن سے بیل لیں۔

پھر سینڈوچ بریڈ کو ٹوسٹ کر لیں۔

اس سینڈوچ بریڈ میں ٹماٹر، چیڈر چیز اور کالی مرچ ڈال لیں اور اوپر دوسرا بریڈ سلائس رکھ دیں ۔

پھر اس کو فرائی پین میں تھوڑے سے تیل سے فرائی کرکے سرو کریں۔

گرلڈ فش سینڈوچ

اجزاء۔

مچھلی کے قتلے ۔چار عدد

بران بریڈ۔ چار سلائسز

نمک۔ حسب ذائقہ

پسا ہوا لہسن ۔ایک چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس۔ دو کھا نے کے چمچ

ٹماٹر۔ حسب ضرورت

مایونیز۔ آدھی پیالی

مسٹر ڈ پیسٹ ۔آدھا چائے کا چمچ

چلی سوس ۔دو کھانے کے چمچ

سلاد کے پتے۔ حسب ِضرورت

کوکنگ آئل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب

مچھلی کو صاف دھو کر نمک ،لہسن ،لال مرچ اور لیموں کے ساتھ میرینیٹ کر لیں ۔ پھر انھیں گرل پین پر کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے گرل کرلیں ۔

مایونیز میں مسٹرڈ پیسٹ اور چلی سوس ڈال کر ملائیں اور ڈبل روٹی کے سلائسز پر لگا لیں ۔ پہلے سلائس پر سلاد کا پتہ رکھیں پھر گرلڈ مچھلی کورکھیں ٹماٹر کے قتلے رکھ کر دوبارہ مچھلی رکھیں اور اوپر سے دوسرے سلائس سے بند کر دیں ۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.