بھارت میں31 لاکھ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا اعلان

نئی دہلی: 

بھارتی ریاست مہا راشٹر حکومت نے کسان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق حکومت کے عوامی کاموں کے وزیر چدرات پاٹل نے کہا کہ حکومت کے فیصلے سے 31 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا، کل30500  کروڑ روپے کا قرض معاف کیا جا رہا ہے جن کسانوں کے پاس 5 ایکڑ سے کم زمین ہے ان کا قرض معاف کیا جا رہا ہے، باقی کسانوں کے قرض سے متعلق 23 جولائی تک فیصلہ کیا جائے گا، حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسان نئے قرض لے سکیں گے۔

ادھر چدرات پاٹل نے کہا کہ وفد سے بات چیت کے بعد سارے کسانوں کو قرض معافی دینے کی تجویز کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن جو چھوٹے کسان ہیں ان کا سارا قرض اسی وقت سے معاف کر دیا گیا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.