بھارت میں ٹماٹروں پر پہرے لگ گئے

اسلام آباد (ویب نیوز)بھارت کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 150 بھارتی روپے تک پہنچ چکی ہے جس کے بعد ٹماٹر ایسے قیمتی ہوئے کہ ان پر پہرے لگا دیئے گئے۔جی ہاں! ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعدچور بھی سرگرم ہوگئے اور ممبئی کے ایک بازار سے 300کلو ٹماٹر لے اڑے، جس کے بعد مختلف شہروں کے دکانداروں نے اس نایاب سبزی پر پہرے دار بٹھا دیئے۔بھارتی خبر

ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 300 چوری کئے گئے ٹماٹروں کی قیمت ستّر ہزار روپے بنتی ہے۔چونکہ مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے جس کی وجہ سے چوروں کو پکڑا نہ جا سکا تاہم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں کے باعث منڈیوں تک ٹماٹروں کی رسد میں کمی آئی ہے جس کے باعث دکاندارٹماٹروں کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ بہتر پیداوار اور فراہمی کے بعد اگست کے وسط یا ستمبر تک ٹماٹر وںکی قیمت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.