اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ا ہوا ہے ، کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھر پور اور موثر جواب دیا جائے گا،پاکستان پورے خطے میں امن قائم کرنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ایک اچھی چیز ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری اپنی خود مختاری اور اقتصادی ترقی بھی امن ہی میں مضمر ہے۔
پی ٹی وی نیوزکے پروگرام ’’سیدھی بات‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے میں ہم نے اتنی بڑی سرمایہ کاری کی ہے ،اس لیے یہاں امن ہوگا تو راہداری کھلے گی اور روس سمیت سنٹرل ایشیا کے تمام ممالک کے راستے میں ایک راہداری بچھا دی ہے ،ان ممالک کو جنگوں کی بجائے اقتصادی ترقی کے عمل میں شریک ہونے کا کہا ہے تاکہ یہ خطہ بھی ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،خطے کے امن کے لئے ہماری بڑی واضح خارجہ پالیسی ہے، جس کے پیچھے ہماری اقتصادی ترقی ہے اور اس کو بڑھانے کے لیے ہم دنیا بھر میں ہونے والی ہر کانفرنس میں شرکت کرتے اور دنیا کے ہر فورم ہیں پر یہ آواز اٹھاتے ہیں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ۔
ایک سوال ک