عیدتو بچوں کی ہوتی ہے، اسی لیے پیارے پیارے بچے عید کی ساری خوشیاں سمیٹ لیتے ہیں۔
جھولے جھولنا، گھڑ سواری، اونٹ پر بیٹھنا، موج مستی سے بھرپور بچوں کی عید ابھی جاری ہے۔
بڑی عید کی بڑی رونقیں ہوتی ہے، عید مٹھی ہو یا چٹ پٹی بچے عیدی ضرور لیتے ہیں اور ان پیسوں سے عید پر خوب موج مستی ہوتی ہے۔
عید کے موقع پر گلی محلے میں وقتی طور پر میلے لگ جاتے ہیں اور جب تک وہ عیدی ختم نہ کرلیں گھر واپس جانے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں۔
خوشی کے اس تہوار میں چھوٹے بڑے سب ہی محبتیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں، بچوں کے کھلکھلاتے چہروں پر یہ خوشی بھرپور عیاں دکھائی دیتی ہے۔
Be the first to comment