کراچی(عبدالستار مندرہ)
60ویں چلڈرن لٹریچرکے دوروزہ فیسٹیول کا انعقاد 7اگست سے آرٹس کونسل میں ہوگا۔
کمشنرافتخارشلوانی نے پریس کانفرنس میں میلے کی تفصیل بتائی ،انھوں نے کہا کہ بچوں کے ادب کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کمشنر آفس میں کونسل آف لائبریریز قائم کر دی گئی ہے۔
سی ایل ایف کی بانی اورڈائریکٹر بیلا رضا جمیل،شریک بانی وڈائریکٹر سی ایل ایف امینہ سید،ڈائریکٹر سی ایل ایف رومانہ حسین،مہتاب راشدی سمیت دیگر بھیموجود تھے۔
پریس کانفرنس کے دوران چلڈرن لٹریچر فیسٹیول کے منتظمین کا کہناتھا کہ فیسٹیول میں مجموعی طورپر68سیشنز،160ریسورس پرسن جبکہ دوکنسرٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ فیسٹیول میں کتاب بنانے کا فن، تاثرات کے ساتھ کہانیاں سنانا،ڈیجیٹل اسٹوریزاینڈ لٹریسی، ایس ٹی ای ایم،روبوٹکس،تھیٹر،آرٹس اینڈ کرافٹس، فوک اینڈ صوفی میوزک،رقص،ہیرٹیج،تحفظ ماحولیات،کتب کی رونمائی، کتابوں کے میلے جبکہ مذاکرے اور مباحثے بھی ہونگے۔
سی ایل ایف کا افتتاحی اجلاس 7اگست کی صبح 11بجے کیا جائے گا،2011 معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے سی ایل ایف کے لیے ترانہ ہمیں کتاب چاہیے، جو زندگی بدل دے وہ نصاب چاہیے ترتیب دیا ہے۔