بوڑھوں اور جوانوں میں پائی جانے والی کمر توڑ بیماری کا نہایت آسان علاج

لاہور(حکیم محمد عثمان)بوڑھے اور جوان سب اب کمر پر ہاتھ دھر کر یاجھکا کر چلتے نظر آتے ہیں۔غیر متوازن خوراک،فطرت کے برعکس طرز زندگی اور ملاوٹی غذاؤں کی وجہ سے اس مرض میں شدت پیدا ہوچکی ہے۔ اس درد کی وجہ پشت کی رگوں کا بند ہو جانا ہے تو پھر اس کے لئے وہی غذا مناسب ہو گی جو دل کی شریانوں کے بند ہو جانے پر استعمال کی جاتی ہے۔ یعنی کم چکنائی اور بغیر کولیسٹرول والی غذا۔ اس غذا میں اناج‘ سبزیاں‘ پھل اور لوبیا شامل ہیں۔ نشاستے دار غذا مثلاً آلو چاول اور روٹی بھی مناسب ہیں۔ کیونکہ ان سے دماغ میں سیروٹونن نامی کیمیائی مرکب پیدا ہوتا ہے‘ جو درد کو دبا دیتا ہے۔ اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ حیاتین ب 6سے کمر کے درد کو آرام ملتا ہے۔ کیونکہ یہ حیاتین جسم میں درد کے خلاف مدافعت کو بڑھا دیتا ہے۔ کمر کے درد کے لئے معالج کے مشورے سے روزانہ پچاس سے ڈیڑھ سو ملی گرام حیاتین ب 6کھانا مناسب ہو گا۔
کمر درد کے لئے چنبیلی کی چائے کا روزانہ استعمال درد کو بھی کم کرتا اور مسلز کو ری لیکس رکھتا ہے،اس سے شریانوں پر بوجھ کم ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔اس غرض کے لئے چنبیلی کے چند پھول ڈیڑھ کپ پانی میں ڈال کر پندرہ منٹ تک پانی ابالیں ،جب پانی ایک کپ رہ جائے تو نوش کریں ۔روزانی ایک کپ ہی کافی ہے۔

About BLI News 3244 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.