بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کا خدشہ، تمام سڑکیں بند، ریڈ زون سیل کرنیکا عمل شروع

بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کے خدشہ کے پیش نظر کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ریڈ زون کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد: لاک ڈاؤن سے پہلے کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی۔ بنی گالہ میں بھی کھلاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا خدشہ ہونے پر باہر موجود کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ پولیس نے کورنگ نالے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بنی گالہ جانے والی سڑک مکمل طور پر بند کر دی۔ پارلیمنٹ کو جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے۔ ریڈ زون کو بھی سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.