صدیوں سے بلوچستان کے روایتی کھانوں میں سجی کی مقبولیت آج بھی سب سے زیادہ ہے۔ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب شہری علاقوں میں بھی سجی کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان اپنے لذیذ اور خوش ذائقہ کھانوں اور مہمان نوازی کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہے۔ سجی کو نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک سمیت خلیجی ممالک میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ صدیوں پہلے سجی صرف پہاڑی علاقوں میں کھائی جاتی تھی مگر اب شہری علاقوں میں بھی اس ڈش کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔ سجی کی تیاری میں بکرے کی ران اور دستی کو دہکتے کوئلوں کی آگ سے اسے اپنے منفرد اندازمیں تیار کیا جاتا ہے۔ سجی واحد ڈش ہے جو بغیر گھی کہ پکائی جاتی ہے۔ بلوچستان کے ان روایتی کھانوں کی ترکیب نسل در نسل چلی آرہی ہے۔ آج بھی سجی کی لذت نہ صرف برقرار ہے بلکہ اسے آج بھی قدیم طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔