بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کی کامیابی مضمرہے:آرمی چیف

راولپنڈی(بی ایل ٰآئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں سی پیک منصوبے کی کامیابی مضمرہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،صوبے کی ترقی کیلیے پاک فوج صوبائی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان موٹرریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامیاب موٹر ریلی پرامن پاکستان کے دعوے کا ثبوت ہے،پاکستانی پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خنجراب تا گوادر ہر پاکستانی امن و ترقی کا خواہاں ہے،ہر چیلنج کے باوجود ہم نے ابھرنا ہی ہے،پاکستانی قوم تمام چیلنجزکے باوجودسربلندہوناجانتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 21اکتوبرکوخنجراب سے شروع ہونیوالی موٹرریلی گوادرمیں اختتام پذیرہوئی جس کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف اورکمانڈر ساﺅدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے شرکت کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ریلی کے شرکا اور منتظمین کوسراہا.

آرمی چیف کی شرکت اور شرکا میں انعامات کی تقسیم کی ویڈیو دیکھیں

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.