بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ (بی ایل ٰآئی) بلوچستان حکومت نے گوادر کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے گوادر کی اہمیت بڑھ جائے گی اور شہری سہولیات میں بھی اضافہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گوادر کی ترقی کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد سے علاقے کی آبادی میں اضافہ اور تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ صوبے کی دیگر میونسپل کارپوریشنوں کو بھی آبادی، رقبہ اور بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دینے کا جائزہ لیاجائے گا، اس اقدام سے بلوچستان کے مختلف علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس فیصلے کے بعد گوادر بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر بن جائے گا جس کی آبادی پانچ لاکھ تک پہنچ جائے گی کیونکہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے ضروری ہے کہ کسی شہر کی آبادی پانچ لاکھ ہو۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.