کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو عذاب قرار دے دیا ۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاہےکہ جے آئی ٹی کی تحقیقات سے تخت رائے ونڈ کی چیخیں نکل گئیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کہاکہ میاں صاحب، یہ آپ کی حکومت ہے یا عذاب؟۔ تخت رائے ونڈ میں بجلی جاتی نہیں، سندھ میں آتی نہیں
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ میاں صاحب،آپ کیسے باپ ہیں؟اپنے پیسے بچانے کے لیے بچوں کو آگے کر دیا؟