بلاول بھٹو نے تکمیل کے بعد طارق روڈ کا افتتاح کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو ان کے صبر کا پھل ملنے لگا۔ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے لگے ، چار ماہ کے طویل عرصے بعد ہی سہی اہم شاہراہ طارق روڈ کا بلاول بھٹو نے افتتاح کر دیا۔ کشادہ صاف ستھری سڑک پر گرین بیلٹ ، مخصوص پارکنگ لائن بھی ہے جبکہ کچرا نہ پھیلے اسی لیے سڑک پر جابجا ڈسٹ بن بھی لگائے گئے ہیں۔ چار ماہ میں چھپن کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی دو کلومیٹَر طویل سڑک کا افتتاح بلاول بھٹو نے کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہریوں کو ریلیف دیتی رہے گی ، شہر میں اس جیسے مزید منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ سڑک کے افتتاح کے بعد تاجر اب خوش ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ نہ ٹریفک جام ہوگا نہ خریداروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ صرف ایک طارق روڈ نہیں شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے کو ہیں۔
About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.