کراچی (بی ایل ٰآئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کے انتہائی قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو کراچی کی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیاہے ،یہ فیصلہ ان کی خراب صحت اور جاری علاج کے باعث کیا گیاہے ۔
نجی انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیرون ملک سے صحت مند ہو کر واپس آئیں گے تو انہیں انتہائی اہم نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہیے ۔