بظاہر اس خوبصورت جزیرے میں رہائش پذیر لوگ اپنے خاندان کے کم از کم ایک فرد کو خود ہی قتل کیوں کر دیتے ہیں؟حقیقت ایسی خوفناک کہ جان کر انسان پر خوف طاری ہو جائے

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے انتہائی شمال میں دنیا کا خوبصورت ترین جزیرہ ٹورس سٹریٹ واقع ہے، جہاں پرآسائش ہوٹل اور دیگر تفریحی مقامات ہیں، اور یہاں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ اس جگہ دنیا کی نایاب ترین ڈولفن مچھلیاں بھی ملتی ہیں اور ہر طرف قدرت کے حسن کے نظارے بکھرے پڑے ہیں، لیکن اس تمام فطری حسن و جمال کے پیچھے ایک ایسا خوفناک راز چھپا ہے کہ جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ گھبراتے ہیں۔
جزیرے پر رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں ہر طرف آسیب کے سائے ملتے ہیں اور اکثر خوبصورت مقامات کی دلکشی کے پیچھے موت کے سائے لہراتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جادو اور شیطانی عملیات کا دور دورہ ہے اور شیطانی طاقتوں کے حصول کے لئے لوگ ایسے بھیانک کام کرتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا مشکل ہے۔

ایک ہوٹل میں کام کرنے والے ایک شخص نے بتایا کہ شیطانی طاقتوں کے حصول کے لئے لوگ اپنے ہی عزیزوں کو مار کر ان کے خون اور ہڈیوں کو شیطانی عملیات کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جزائر پر کئی خاندان ایسے آباد ہیں کہ جن میں نسل درنسل جادو اور شیطانی عملیات کا سلسلہ چل رہا ہے ۔
سیاحوں کے لئے قائم کئے گئے ایک بڑے ہوٹل کے منیجر نے اخبار کو بتایا کہ ان جزائر پر آنے والے سیاحوں کو خبردار رہنا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں اور کس کے ساتھ بیٹھ کر مشروب پیتے ہیں، کیونکہ اس کا نتیجہ ان کی توقعات سے کہیں زیادہ بھیانک نکل سکتا ہے ۔ مقامی لوگ کالے جادو اور آسیبی طاقتوں کے حملے سے بچنے کے لئے عجیب و غریب ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں کاروں اور گھروں کے اوپر پانی کی بوتلیں بندھی نظر آتی ہیں جبکہ لوگ اپنے سروں پر مقدس سمجھے جانے والے درختوں کے پتے باندھ کر گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.