برطانیہ کے وزیر خزانہ نے اعتراف کیا ہے کہ برگزٹ پر عمل درآمد سے اس ملک پر اربوں پونڈ کے قرض کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
برطانیہ کے وزیرخزانہ فیلپ ہیمنڈ نے برطانوی دارالعوام میں بجٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ کی وجہ سے اس ملک پر انسٹھ ارب پونڈ مزید قرضوں کا بوجھ پڑے گا۔ برطانیہ کے وزیرخزآنہ نے مزید کہا کہ قرضوں میں یہ اضافہ ،اس ملک کے یورپی یونین سے نکلنے کے باعث 2020 ء تک اقتصادی شرح نمو میں کمی کی وجہ سے ہوگا۔
برطانیہ کے وزیر خزانہ کے بیان کے مطابق برطانوی بجٹ خسارے کے باعث اس ملک کی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک سو بائیس ارب پونڈ تک پہنچ سکتا ہے جس میں 59 ارب پونڈ بڑھنے کا سبب براہ راست بریگزٹ بنا ہے۔
برطانیہ کی شیڈو کابینہ کے وزیرخزانہ جان میک نے برطانیہ کی کنزرویٹیو حکومت پر الزام لگایا کہ وہ بریگزٹ کے لئے تیار نہیں ہے۔ برطانوی عوام نے 23جون 2016 ء کو ایک ریفرنڈم کے ذریعے یورپی یونین سے