دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی قطر تنازعے میں اچانک ایک نیا موڑ آ گیا ہے، لیکن اس بار خبر کشیدگی میں اضافے کے متعلق نہیں بلکہ قطری امیر کی پراسرار ’گمشدگی‘ کے متعلق ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ہیش ٹیگ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد قطر کے امیر شیخ تمیم بن الثانی کا سراغ لگانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قطری امیر کے خطاب کے بعد سے اب تک میڈیا میں اس بارے میں کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی کہ وہ کہاں ہیں۔ ایک قطری ٹی وی کے مطابق شیخ تمیم کی ہفتے کے روز اپنے ملک واپسی کی خبر درست نہیں ہے، جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ نیویارک سے دو روز قبل روانہ ہوچکے ہیں لیکن تاحال اپنے
ملک نہیں پہنچے ہیں۔سعودی عرب میں سکول کے بچوں کی کتاب میں شاہ فیصل کی تصویر کے ساتھ کیا چیز چھاپ دی گئی کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہےاس بارے میںطرح طرح کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ ایک انٹرنیٹ صارف عبداللہ الغامدی کا کہنا تھا کہ قطری امیر کے بارے میں درست معلومات فراہم نہ کرکے بین الاقوامی برادری کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ان کا ملک محاصرے میں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس رائے کا بھی اظہار کر رہی ہے کہ قطری امیر ایران یا ترکی کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔ بہرحال، حقیقت جو بھی ہے تاحال واضح نہیں۔